جموں کشمیر میں صرف 20سے 25ملی ٹنٹ لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے / منوج سنہا

سرینگر /26دسمبر /

صرف 20سے 25ملی ٹنٹ جموں و کشمیر کے لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے ہیں کی بات کرتے ہوئے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔معاشرے کو ایسے لوگوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔اسی دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کی ماضی کی شان کو بحال کرکے ایک خوشحال اور جدید قوم کی تعمیر کر رہے ہیں ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق پونچھ میں دو فوجی ٹرکوں پر گھات لگا کر حملہ کرنے کے دوران چار فوجیوں کی ہلاکت کے بعد لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے منگل کو کہا کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں صرف 30ملی ٹنٹ لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے۔جموں میں ویر بال دیوس کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر میں امن کو خراب کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ملی ٹنٹ جموں و کشمیر کے لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے۔ معاشرے کو ایسے لوگوں کے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ قوم جموں و کشمیر میں امن اور ترقی لانے کا عزم رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ان انارکیسٹوں کے خلاف ایک ساتھ کھڑے ہوں۔

منوج سنہا نے کہا ” صرف 20سے 25ملی ٹنٹ جموں و کشمیر کے لوگوں کو نہیں ڈرا سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملی ٹنسی اور اس کی حمایت کرنے والے پورے ماحولیاتی نظام کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔سنہا نے یہ بھی کہا کہ مرکز کے زیر قیادت جموں کشمیر وزیر اعظم مودی کی قیادت میں آگے بڑھ رہا ہے

Comments are closed.