ٹارگیٹ کلنگ میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا:اشوک کول
سرینگر، 25 دسمبر
بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری اشوک کول نے پیر کے روز کہاکہ جموں وکشمیر میں ٹارگیٹ کلنگ کے واقعات میں پاکستان کا ہاتھ ہے۔انہوں نے کہاکہ یونین ٹریٹری میں علیحدگی پسندی آخری سانس لے رہی ہے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے کہاکہ جہاں تک الیکشن کا تعلق ہے کہ تو اس بار بھاجپا جموں وکشمیر میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرئے گی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں پچھلے تین برسوں کے دوران بدلاوآیا ہے۔ان کے مطابق آنے والے انتخابات میں بی جے پی واحد بڑی پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے گی۔
پونچھ اور شیری بارہ مولہ میں ایس ایس پی کی ہلاکت کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بی جے پی جنرل سیکریٹری نے کہاکہ پڑوسی ملک ایسا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو جموں وکشمیر کا امن راس ہی نہیں آرہااور وہ حالات درہم برہم کرنے پر تلا ہوا ہے تاہم سیکورٹی ایجنسیاں ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنا رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی سیاسی پارٹیوں کو ان واقعات پر سیاست نہیں کرنی چاہئے۔یو این آئی
Comments are closed.