فوجی سربراہ جموں واردد ،پونچھ اور راجوری سیکٹر میں سیکورٹی اور آپریشنل تیاریاں کا جائزہ لیا

سرینگر /25دسمبر /

جموں کے پونچھ جنگلات میں فوجی گاڑیوں پر گھات لگاکر حملے میں چار فوجیوں اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے ہنگامی دورے پر جموں واردد ہوئے جس دوران انہوں نے پونچھ اور راجوری خطے کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطاق فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے دیگر افسران کے ہمراہ ہنگامی دورے پر سوموار کو جموں پہنچ گئے جس کے بعد انہوں نے پونچھ اور راجوری خطے میں لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹروں کا دورہ کرکے سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور وہاں تعینات فوجی اہلکاروں سے بات چیت کی ۔جموں میںمقیم دفاعی ترجمان نے ا س کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی سربراہ جنرل منوج پانڈے سوموار کی صبح جموں پہنچ گئے جس کے بعد شمالی کمان کے فوجی کمانڈر لیفٹنٹ جنرل اوپیندرا دیودی اور فوج کے نائٹ وائٹ کارپس کمانڈر لیفٹنٹ جنرل سندیپ جین اور دیگر انتظامیہ کے آفیسران کے ہمراہ پونچھ اور راجوری میں کنٹرول لائن کے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیکورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ آپریشنل تیاریوں کا بھی جائزہ لیا ۔

اس موقعہ پر انہوں نے پونچھ اور راجوری کے جنگلات میں جاری تلاشی آپریشن کے بارے میں بھی جانکاری حاصل کر لی ۔ خیال رہے کہ ان جنگلات میں گزشتہ دنوں مسلح ملی ٹنٹوں نے فوجی گاڑیوں پر گھات لگا کر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار فوجی اہلکار مارے گئے اور دیگر کئی زخمی ہوئے ۔ دورے کے دوران فوجی سربراہ کا کہنا تھا کہ فوج کے حوصلے بلند ہیں۔

Comments are closed.