اکھنور سیکٹر میں ڈرون سے گرائے گئے ہتھیار اور نقدی ضبط / پولیس
جموں /24دسمبر
سیکورٹی فورسز نے دعویٰ کیا ہے کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں ڈرون سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور نقدی گر آیا گیا جس کے بعد اس کو ضبط کر لیا گیا ہے ۔
دفاعی ذرائع کے مطابق علاقے میں ڈرون کی سرگرمیاں کی اطلاع ملنے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا جس کے بعد تلاشی کارروائی کے دوران ڈرون سے گرائے گئے دو پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں 6 آئی ای ڈیز، دستی بم، اٹلی ساختہ پستول اور کافی مقدار میں نقدی تھی۔
Comments are closed.