ڈوڈہ: فوجی کیمپ میں بھیناک آتشزدگی، سلائی کی دکان چلانے والے دو شہری جھلس کر لقمہ اجل

سرینگر /23دسمبر /

جموں کے ڈوڈہ مضافات میں فوجی کیمپ میں بھیانک آتشزدگی کے نتیجے میںدو شہری جو درزی کا کام کرتے تھے جھلس کر لقمہ اجل بن گئے ۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کو اس ضمن میں ملی تفصیلات کے مطابق ڈوڈہ ضلع کے ارنوڈہ علاقے میں قائم ایک فوجی کیمپ میں سنیچروار کی صبح اس وقت افر اتفری کا ماحول پھیل گیا جب کیمپ میں اچانک آگ نمودار ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ کیمپ میں آگ لگنے کی خبر پھلتے ہی وہاں سنسنی کا ماحول پھیل گیا اور آگ اس قدر بھیانک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک عمارت کو اپنی لپیٹ میں لیا ۔

معلوم ہوا ہے کہ آگ لگنے کے ساتھ ہی محکمہ فائر ایند ایمرجنسی کیمپ میں پہنچ گئی جنہوں نے آگ بجھانے کیلئے کارروائی شروع کرد ی تاہم جب تک آگ پر قابو پا لیا گیا تب تک وہاں موجود دو شہری جو ایک سلائی کے دکان میں کام کرتے تھے جھلس کر لقمہ اجل بن گئے اور بعد میں ان کی نعشیں وہاں سے نکالی گئی ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈوڈہ ضلع کے ارنوڈہ گھاٹ فوجی کیمپ میں صبح کے قریب 2بجکر 30منٹ پر آگ لگی ۔ انہوں نے کہا کہ آگ مٹی کے تیل کے ہیٹر سے نمودار ہوئی اور اس وجہ سے دو شہری جو کیمپ میں ایک سلائی کی دکان چلا رہے تھے جھلس کر لقمہ اجل بن گئے ۔ انہوں نے بتایا کہ مارے جانے والے شہریوں کی شناخت 55سالہ پرشوتم لال ولد باجو رام ساکنہ سانبہ اور شوم راج ولد رالا رام ولد چندوا ساکنہ کھٹوعہ کے بطور ہوئی ہے ۔

پولیس نے کہا کہ حادثے میں مارے گئے دونوں شہریوں کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے اور آخری رسومات کیلئے انہیں لواحقین کے سپرد کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے

Comments are closed.