بانڈی پورہ میں ملٹنسی سرگرمیوں کیلئے استعمال گاڑی ضبط
سری نگر، 23 دسمبر
ضلع بانڈی پورہ میں ملیٹنسی سے متعلق ایک کیس میں ملوث پائی گئی ایک گاڑی کو ضبط کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق بانڈی پورہ پولیس نے ماروتی سوئفٹ گاڑی کو ضبط کیا جو کہ پولیس اسٹیشن باندی پورہ میں ملی ٹنسی سے متعلق درج مقدمہ ایف آئی آر نمبر 103/2023 U/s 23,39 UA(P) ایکٹ 3/4 Exp ذیلی ایکٹ میں ملوث پایا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گاڑی کو صوبائی کمشنر کشمیر سے تصدیقی حکم ملنے کے بعد ضبط کیا گیا تھا۔
Comments are closed.