سولنہ سرینگر میں آگ کی واردات ، تین رہائشی مکان جل کر خاکستر
سرینگر /23دسمبر
موسم سرما کے دوران شہر سرینگر میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات کے بیچ سولنہ سرینگر علاقے میں اعلیٰ الصبح آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکانات خاکستر ہوگئے ہیں
عین شاہدئن کے مطابق اعلیٰ الصبح 4بجکر 30منٹ پر سولنہ علاقے میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طور پر دیگر دو مکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ آگ نمودار ہونے کے فورا بعد مقامی لوگوں اور فائر اینڈ ایمرجنسی عملہ نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے دیگر آس پاس کے مکانوں کو تو بچالیا تاہم تب تک تین مکانات تباہ ہوچکے تھے جن میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سازوسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا ہے ۔
اس آگ کی واردات میں رہائش پذیر کئی کنبے اپنے آشیانے سے محروم ہوگئے اور کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ۔ ادھر پولیس نے اس ضمن میں رپورٹ درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کی ۔ ادھر آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔
Comments are closed.