اکھنور سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام ، ایک ملی ٹنٹ ہلاک / فوج
جموں /23دسمبر
فوج نے جموں کے اکھنور سیکٹر میں دراندازی کی ایک کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک درنداز کو ہلاک کیا گیا جبکہ دیگر دراندازوں کو ڈھونڈنے کےلئے بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق فوج نے سنیچروارکو کہا کہ انہوں نے جموں میں بین الاقوامی سرحد پر اکھنور سیکٹر میں ملی ٹنٹوں کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر ایک پوسٹ میں فوج نے کہا کہ ایک مخصوص ان پٹ کی بنیاد پر سنیچروار کو جموں میں بین الاقوامی سرحد پر اکھنور کے کھور سیکٹر میں مشترکہ آپریشن شروع کیا گیا
۔فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران دراندازی کرنے والے ملی ٹنٹوں سے رابطہ قائم ہوا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس دوران ایک درنداز مار ا گیا ۔ جس کی نعش اس کے ساتھیوں نے وہاں واپس لی ۔ فوج کے مطابق علاقے میں آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے اور مارے گئے درنداز کے دیگر ساتھیوں کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے آپریشن بڑے پیمانے پر جاری ہے ۔
Comments are closed.