شالہ ٹینگ سرینگر میں کپواڑہ کا شہری کرایہ کے کمرے میں دم گھنٹے سے لقمہ اجل
سرینگر /21دسمبر /
سردیوں میں رات کے دوران دم گھنٹے سے اموات میں اضافہ کے بیچ سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں ایک اور المناک واقعہ میں کپواڑہ کا شہری رات کے دوران گیس کے اخراج کے باعث کمرے میں دم گھٹ جانے سے لقمہ اجل بن گیا ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق سرینگر کے شالہ ٹینگ علاقے میں اس وقت کہرام مچ گئی جب را ت کے دوران کمرے میں دم گھٹ جانے سے ایک شہری کی موت واقع ہوئی ۔ معلوم ہوا ہے کہ پرویز شیخ ولد قادر شیخ ساکنہ لیدر ون کپواڑہ شالہ ٹینگ میں ایک کرایہ کے کمرے میں رہائش پذیر تھا اور دوران شب گیس کے اخراج کے باعث بے ہوش ہو کر گر گیا جس کے بعد اگرچہ اس کو نزدیکی اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا ۔
پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کمرے میں گیس ہیٹر سے گیس کے اخراج کی وجہ سے شہری کی موت ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کر لی گئی ہے پولیس تفصیلات کا پتہ لگا رہی ہے اور بنیادی طور پر تفتیش سے موت کی وجہ دم گھٹنے کا پتہ چلتا ہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سردیوں میں رات کے دوران کمروں میں مکمل وینٹی لیشن نہ ہونے کے باعث اموات دیکھنے کو ملتے ہیں اور گزشتہ دنوں ہی بجبہاڑہ علاقے میں ایک غیر ریاستی مزدور کی موت دم گھنٹے سے ہوئی تھی ۔
Comments are closed.