سردیوں کے بادشاہ ”چلہ کلان “ کی آمد ، وادی میں سردی کی لہر بدستور جاری
سرینگر /21دسمبر
سردیوں کا بادشاہ 40دن پر محیط ” چلہ کلان “ نے اپنے پہلے ہی روز لوگوں کو سخت سردی سے کپکپادیا۔
چلہ کلان کی شروعات کے ساتھ ہی سرینگر اور دیگر مقامات پر رواں موسم کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ۔ شہر سرینگر میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈدرج کیا گیا ۔
شبانہ سردیوں کے زور کے بیچ میںجھیل ڈل کی سطح اور دیگر آبی ذخائر منجمد ہوئے ۔ اس دوران محکمہ موسمیات کے مطابق 31دسمبر تک موسم مجموعی طور پر موسم خشک رہے گا ۔
۔محکمہ موسمیات کے مطابق قاضی گنڈ میں کم از کم درجہ حرارت منفی 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں گزشتہ رات منفی 6.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ شہرہ آفاق گلمرگ میں گزشتہ رات منفی 4.4 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
Comments are closed.