پولیس سربراہ نے رےلوے کی مجمو عی صورتحال کا جائزہ لےنے کیلئے ریلوے ہیڈ کوارٹر جموں کا کےا دورہ
جموں، 20 دسمبر:
ڈائریکٹر جنرل آف پولیس شری آر آر سوےن نے بدھوارکو ےو ٹی جموں و کشمےر مےں رےلوے کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لےنے کے لئے ریلوے پولیس ہیڈ کوارٹر جموں کا دورہ کیا اور افسران کے اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی نے کہا کہ نگرانی کی سطح کو بڑھانے کے لیے ضروری ہے کہ ہم اپنی اور خاص طور پر نگران سطح پر کمےوں کی نشاندہی کرےں اور افسران کو ٹیکنالوجی اور انٹیلی جنس کے ذریعے کو بروئے کا لاکر مو جو خلا کو پُر کر نے کی کوشش کرنی چاہیے جن سے بہتر نتائج بر آمد ہو ں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ما ضی مےں پےش آنے والے مختلف نوعیت کے واقعات کی تہہ تک جائےں اور ان واقعات کی مو جو دہ صورتحال جننے کے لئے، ان میں ملوث کارفرما افراد کا پتہ لگانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے افسران کو مشورہ دیا کہ وہ ہرمعلومات کی مکمل جانچ کے لئے اپنے آپ مےں تجسس پےدا کرےں اور اور ہر واقعے کا بارےک بےنی سے جائزہ لےں۔
انہوں نے( سی سی ٹی این ایس) کا اچھا استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اےسے سافٹ ویئر کے استعمال کا بھی مشورہ دیا جس کے ذریعے مطلوبہ©© تلاش آسان ہو۔ ڈی جی پی نے مختلف ریلوے اسٹیشنوں اور ان کے اطراف ایکسیس کنٹرول کو مضبوط بنانے پر زور دیا تاکہ کسی بھی غےر قانو نی شّے جس مےں ہتھیار، دھماکہ خیز مواد یا نشہ آور اشیاءشا مل ہے کی نقل و حمل کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ اس حو الے سے کوششیں تو بہت کی جا رہی ہیںلےکن احتےاط اور نگرانی کی صلاحےتوںکو بھی بڑھانا ہو گا۔انہوں نے تحقےقات اور معلومات اکٹھا کر نے کی ضرورتوں پر ذور دےتے ہو ئے افسران کو ہداےت دی کہ اےسے کمےوں کی نشاندہی کرےں تاکہ ان کو درکار فنڈ کے لئے آگے پےش کےا جائے گا۔اس مو قعے پر اے ڈی جی پی ریلوے شری سنیل کمار نے پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پےش کی جس دوران انہوں نے جی آر پی، آر پی ایف، پولیس، سی اے پی ایف ایس اور نجی ایجنسیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔اجلاس کے دوران متعلقےن کے فرائض اور ذمہ داریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران جی آر پی کے انتظامی اور ساختی سیٹ اپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دورانادھم پو، سرےنگر ،بارہمولہ رےلوے لائن کے 111کلو مےٹر طوےل کٹرا بانہال سیکشن کا سیکورٹی پلان پر بھی زےر بحث آےا۔
اجلاس کے اکتتام پرپولےس سر براہ نے جی آر پی ہیڈ کوارٹر کے لان میں پودا لگایا۔اس جائزہ اجلاس میں اے ڈی جی پی ریلوے سنیل کمار، ڈی آئی جی ریلوے جناب حسیب الرحمان، ڈی آئی جی ٹریفک جناب شریدھر پاٹل، جی آر پی جموں،کشمیر،کٹرا کے ایس ایس پی اور اے ڈی جی پی ریلوے کے سٹاف افسر نے شرکت کی۔
Comments are closed.