پلوامہ میں جیش محمد سے وابستہ ہائی بریڈ ملی ٹنٹ گرفتار
سرینگر /17دسمبر /
پلوامہ میںپولیس نے ایک ہائی بریڈ ملی ٹنٹ کو اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔
۔ پولیس بیان کے مطابق جموں کشمیر پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر نائنہ بٹہ پورہ میں جیش محمد ملی ٹنٹ تنظیم سے وابستہ ایک ہائبرڈ ملی ٹنٹ کو گرفتار کر لیا ہے ۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتار ہائبرڈ ملی ٹنٹ کی شناخت روحیل عبداللہ ولد محمد عبداللہ ٹھوکر، ساکنہ نولی پوشواری شوپیاں کے طور پر کی گئی ہے، جو 8 دسمبر 2023 سے اپنے گھر سے لاپتہ تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے دوران سیکورٹی فورسز نے ایک AK-56 رائفل، دومیگزین، گولہ بارود کے ساٹھ را¿نڈ، 5 چینی دستی بم، ایک پستول گلوک، ایک پسٹل میگزین اور پستول کے چھبیس راو¿نڈ زندہ گولہ بارود برآمد کیا۔بیان میںمزید کہا گیا کہ پولیس گرفتار ملی ٹنٹ د کی سرگرمیوں کے بارے میں مزید تفتیش کر رہی ہے۔ یہ ملی ٹنٹوں کے نیٹ ورک کو ختم کرنے اور خطے کی طویل مدتی حفاظت کو یقینی بنانے کی طرف ایک ضروری قدم ہے۔
Comments are closed.