تازہ برفباری کے بعد مغل شاہراہ اور سونہ مرگ گمری روڑ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند
سرینگر /17دسمبر
تازہ برفباری کے بعد پونچھ اور راجوری اضلاع کو شوپیان سے ملانے والی مغل روڑ اور سونہ مرگ گمری شاہراہ ٹریفک کیلئے دوسرے روز بھی بند رہی تاہم سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بنا کسی خلل کے جاری رہا ۔
اس ضمن میں نمائندے نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ شوپیان کے پیر کی گلی کے مقام پر سنیچروار کے بعد دوپہر بارشوں اور ہلکی برفباری ہونے کے باعث تاریخی مغل شاہراہ ٹریفک کی آمد رفت احتیاطی طور پر بند کی گئی ۔
محکمہ ٹریفک کے ایک اہلکار نے بتایا کہ جموں سرینگر شاہراہ پر بنا خلل کے ٹریفک جاری ہے تاہم ہلکی برفباری کے بعد پھسلن پیدا ہونے کی وجہ سے مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے اتوار کو بھی بند رہا ۔ ۔محکمہ کے مطابق شاہراہ پر پھسلن پیدا ہونے کے بعد مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر دونوں شاہراﺅں کو بند کر دیا گیا ہے اور جلد ہی ان کو بحال کیا جائے گا ۔
ادھر سونہ مرگ گمر ی شاہراہ پر بھی تازہ برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دی گئی ہے
Comments are closed.