ملی ٹنٹ حملے میں زخمی عید گاہ سرینگر کا پولیس انسپکٹر ایمز میں دم توڑ بیٹھا

سرینگر /07دسمبر

سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں ملی ٹنٹ حملے میں زخمی پولیس سب انسپکٹر ایمز نئی دلی میں زخمیوں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا

تفصیلات کے مطابق پولیس سب انسپکٹر مسرور احمد وانی کو 29 اکتوبر کے روز سرینگر کے عیدگاہ علاقے میں ملی ٹنٹوں نے گولی مار دی تھی جس کے بعد وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا تھا ۔

زخمی ہونے کے بعد سرینگر میں ایک ماہ سے طویل وقفے تک زیر علاج رہنے کے بعد انہیں کچھ دن پہلے خصوصی علاج کیلئے ایمنز نئی دہلی منتقل کیا گیا تھا تاہم آج وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

Comments are closed.