بانڈی پورہ میں 14 مرلہ اراضی یو اے پی اے کے تحت ضبط:پولیس

سرینگر، 6 دسمبر

پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اشٹینگو علاقے میں یو اے پی اے ایکٹ کے تحت 14 مرلوں پر مشتمل رہائشی اراضی کو قرق کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اراضی لشکر طیبہ سے وابستہ جنگجو معاون عرفان احمد بٹ کے خاندان کی ہے۔

بانڈی پورہ پولیس نے بدھ کو اس سلسلے میں سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا: ‘بانڈی پورہ پولیس نے ایف آئی آر نمبر 43/ 2022 کے کیس میں اشٹینگو بانڈی پورہ میں 14 مرلوں پر مشتمل رہائشی اراضی کو ضبط کیا’۔

انہوں نے کہا: ‘اس اراضی کی نشاندہی دہشت گردی سے حاصل ہونے والی آمدنی کے طور پر کی گئی ہے اور اس کو یو اے پی اے کے تحت منسلک کر دیا گیا ہے’۔ایک اور پوسٹ میں کہا گیا: ‘یہ زمین لشکر طیبہ سے وابستہ دہشت گرد معاون عرفان احمد بٹ کے خاندان کی ہے جس کا بھائی بھی سال 2000 میں پاکستان چلا گیا تھا’۔

Comments are closed.