لاﺅڈا کی انہدامی مہم ،کئی ڈھانچے مسمار
سرینگر:لیکس اینڈ واٹر ویز ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اپنی انہدامی مہم کو جاری رکھتے ہوئے سعیدہ کدل ،شالیمار اور عشبر علاقے میں دو منزلہ عمارت ،پختہ ہٹ اور دیگر تجاوزات مسمار کردی ۔
اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق لاﺅڈا کی انفورسمنٹ ونگ کی ٹیموں نے شہر سرینگر میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائیاں عمل میں لائی ۔لاﺅڈا کے حکام کا کہنا ہے کچھ عناصر نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیرات کھڑی کی تھیں ۔
ان کا کہناتھا کہ ان عناصر کے خلاف جمعرات کو کارروائی عمل میں لائی گئی اور سعیدہ کدل ،شالیمار اور عشبر میں دو منزلہ عمارت ،پختہ ہٹ اور لکڑی کی بنی ہٹ کو مسمار کردیا ۔لاﺅڈا حکام کا کہنا ہے کہ انہدامی کارروائیوں کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ۔تاہم اِسکے باوجود انہدامی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ۔
انہوں نے کہا کہ انہدامی کارروائیوں کے دوران انفورسمنٹ ونگ کے دو اہلکار فیاض احمد وانی اور خورشید احمد لون زخمی ہوئے ۔ انفورسمنٹ ونگ کے افسر نے بتایا کہ مستقبل میں اس طرح کی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔
انہوں نے ڈل جھیل کے گرد ونواح میں جہاں کہیں بھی غیر قانونی تعمیرات کی گئی ہے ،کارروائی ضرور کی جائیگی ۔انہوں نے کہا کہ عدالتی احکامات کے تحت یہ کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ ملوثین کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائیگی ۔
Comments are closed.