زوجیلا پاس کے قریب سڑک حادثہ ،چار سیاح لقمہ اجل ، دو شدید زخمی

سرینگر /05دسمبر /
وسطی ضلع گاندربل میں زوجیلا پاس کے قریب سڑک کے ایک المناک حادثے میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے چار سیاح لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق گاندربل میں سونہ مرگ شاہراہ پر سڑک کا ایک المناک حادثہ پیش آیا ۔ معلوم ہوا ہے کہ سیاحوں سے بھر ی ایک گاڑی جو سونہ مرگ کی جانب جا رہی تھی زوجیلا کے پاس جونہی پہنچ گئی تو وہاں گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہرہوکر گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چھ سیاح شدید طور پر زخمی ہو گئے جن کو اگرچہ نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہاں چار کی موت واقع ہوئی

۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ دو زخمیوں میں سے ایک کو نازک حالت میں سکمز صورہ علاج کیلئے منتقل کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں چار سیاح جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Comments are closed.