تازہ برفانی تودہ گر آنے کے بعد،تاریخی مغل پر شاہراہ پر ٹریفک بند

سرینگر /05دسمبر /

تازہ برفانی تودہ گر آنے کے بعد تاریخی مغل شاہراہ کو ایک مرتبہ پھر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔

سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق وادی کشمیر کو شوپیان کے راستے پونچھ اور راجوری اضلا ع سے جوڑنے والی مغل شاہراہ کو پھر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دیا گیا ۔ ٹریفک حکام کے مطابق منگل کے بعد دوپہر شاہراہ پر اچانک ایک برفانی تودہ گر آیا جس کے بعد شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت معطل کر دی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر بند کر دی گئی ۔ ٹریفک حکا م نے بتایا کہ مغل شاہراہ پر بعد مغل شاہراہ پربعد دوپہر برفانی تودہ گر آیا جس کے بعد احتیاطی اقدام کے طور پر سڑک کو بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شاہراہ کو صاف کرنے کیلئے مشینری کو کام پر لگایا گیا ہے اور شاہراہ کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ خیال رہے کہ حالیہ دنوں برفباری کے بعد مغل شاہراہ تین دنوں تک بند رہنے کے بعد ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ہے ۔

Comments are closed.