مغل روڑ تین روز بعد ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال
وادی کشمیر کے شوپیاں ضلع کو جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ سے جوڑنے والی مغل شاہراہ گزشتہ دنوں برف باری کی وجہ سے بند رہنے کے بعد اتوار کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے دوبارہ کھول دی گئی۔
حکام نے بتایا کہ 30 نومبر کو پیر کی گلی سمیت سڑک کے ساتھ ساتھ کئی مقامات پر برف باری کی وجہ سے راستہ بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد شاہراہ کو کھولنے کیلئے کام شروع کیا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ تین روز بعد شاہراہ کو قابل آمد رفت بنا کر ٹریفک کی آمد رفت بحال کر دی گئی ۔ ڈی ٹی آئی مغل روڈ کپل منہاس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مغل شاہراہ کو ٹریفک کو کھول دیا گیا ہے۔
Comments are closed.