الیکشن نتائج 2023: راجستھان،مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں بی جے پی آگے، تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت

نئی دہلی : چار ریاستوں مدھیہ پردیش ، چھتیس گڑھ ، راجستھان اور تلنگانہ میں ووٹوں کی گنتی کا آغاز ہوچکا ہے اور ابتدائی رجحانات بھی آنے شروع ہوگئے ہیں ۔ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بی جے پی آگے چل رہی ہے تو وہیں چھتیس گڑھ میں بی جے پی اور کانگریس میں کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جبکہ تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت حاصل ہے ۔ تاہم ابھی یہ ابتدائی رجحانات ہیں اور اس میں پل پل تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

قابل ذکر ہے کہ چھتیس گڑھ کی 90، مدھیہ پردیش کی 230، تلنگانہ کی 119 اور راجستھان کی 199 اسمبلی سیٹوں کے نتائج آج آئیں گے۔ ان چار ریاستوں کے ایگزٹ پول بھی 30 نومبر کو سامنے آئے تھے، جس میں کچھ ریاستوں میں کانگریس کو تو کچھ میں بی جے پی کو آگے بتایا گیا تھا۔یہاں آپ گرافیکس کے ذریعہ انتخابی نتائج کا مشاہدہ کرسکتے ہیں

بھارتیہ جنتا پارٹی کو مدھیہ پردیش، راجستھان اور چھتیس گڑھ کے رجحانات میں قطعی اکثریت مل گئی ہے۔ مدھیہ پردیش میں بی جے پی161 سیٹوں پر آگے ہے۔ راجستھان میں بی جے پی 108 سیٹوں پر آگے ہے۔ چھتیس گڑھ میں بی جے پی 55 سیٹوں پر آگے ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس 64 سیٹوں پر آگے ہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ ایم پی میں مکمل اکثریت کے لیے 116 سیٹیں، راجستھان میں اکثریت کے لیے 100 سیٹیں، چھتیس گڑھ میں اکثریت کے لیے 46 سیٹیں اور تلنگانہ میں اکثریت کے لیے 60سیٹیں درکار ہیں۔

Comments are closed.