لالبازار سرینگر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے معمر خاتون جاں بحق ، 3 زخمی
سری نگر، 26 نومبر
سرینگر کے لال بازار علاقے میں اتوار کو گیس سلنڈر کے دھماکے کے نتیجے میں 75 سالہ خاتون کی موت ہو گئی جبکہ خاندان کے تین دیگر افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لال بازار کے علاقے میں ایک رہائشی مکان میں آگ لگ گئی جس کے دوران سلنڈر دھماکہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں ایک خاتون، جس کی شناخت ختیجہ بیگم (75) کے نام سے ہوئی، کی موت ہو گئی جبکہ خاندان کے تین دیگر افراد زخمی ہو گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ آگ پر بھی قابو پالیا گیا ہے
Comments are closed.