نوگام سرینگر میں دم گھٹنے سے نیپالی مزدور لقمہ اجل، دوسرا اسپتال میں داخل
سرینگر، 26 نومبر
سرینگر کے نوگام علاقے میں اتوار کو نیپال سے تعلق رکھنے والے ایک غیر مقامی مزدور کی موت ہو گئی اور ایک دوسرے کو اسپتال میں داخل کرایا گیا جب وہ دم گھٹنے سے بے ہوش ہو گیا۔
حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور لوگوں کو نکال کر ایس ایم ایچ ایس اسپتال پہنچایا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاہم ان افراد میں سے ایک کو ہسپتال میں مردہ قرار دیا گیا، جب کہ دوسرے کا علاج جاری ہے۔
متوفی کی شناخت منی کمار راج (48) ولد اشوک کمار راج کے طور پر کی گئی ہے اور دوسرے مزدور کی شناخت بانو (37) ولد جام بہادر کے طور پر کی گئی ہے۔ دونوں نیپال کے رہنے والے ہیں۔
Comments are closed.