کشمیر صوبے کے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کااعلان
28 نومبر سے 8ویں جماعت جبکہ 9 سے 12ویں جماعت تک کیلئے 11 دسمبر سے سرمائی چھٹیاں ہونگی
سرینگر/25نومبر
تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم نے مرحلہ وار طریقہ میں اول سے بارہویں جماعت تک کے اسکولوں کیلئے سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔
پہلے مرحلے کے تحت 28 نومبر سے 8ویں جماعت تک جبکہ 9ویں سے 12ویں جماعت تک کیلئے اسکولوں میں 11 دسمبر سے سرمائی چھٹیاں ہونگی ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق محکمہ اسکولی تعلیم نے تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے اسکولوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ اس ضمن میں جاری حکمنامہ کے مطابق 28نومبر سے تعطیلات اسکولوں میں شروع ہونگی ۔
جاری حکمنامہ کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر نے وادی کشمیر میں تعلیمی اداروں کیلئے مرحلہ وار موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔اس میں کہا گیا کہ آٹھویں جماعت تک کے جماعتوں کیلئے چھٹیاں 28 نومبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک ہوں گی اور اس کے بعد 9ویں سے 12ویں جماعت کیلئے 11 دسمبر 2023 سے 29 فروری 2024 تک تعطیلات ہوں گی۔
حکمنامہ میں مزید کہا گیا کہ ”تعلیمی عملہ 21 فروری 2024 کو اپنے متعلقہ اسکولوں کو واپس رپورٹ کرے گا، تاکہ وہ آنے والے امتحانات کی تیاری کیلئے انتظامات کرنے کے لیے دستیاب رہیں ۔
Comments are closed.