کانگریس بدعنوانی، اقربا پروری اور خوشامد کی علامت / وزیر اعظم مودی
سرینگر/21ا/
کانگریس کو بدعنوانی، اقربا پروری اور خوشامد کی علامت قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ پارٹی میں وہ تین برائیاں جو ہندوستان کو ترقی یافتہ ملک بننے سے روکتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی ترجیح خواتین کی بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
راجستھان کے باران ضلع میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک مرتبہ پھر کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ”کانگریس قائدین بے ضابطہ ہیں اور ریاست کے عوام تکلیف میں ہیں کیونکہ حکمران پارٹی نے انہیں ڈاکوو¿ں، فسادیوں اور مجرموں کے حوالے کردیا ہے“۔انہوں نے کہا ”جب تک ملک کے تین دشمن – بدعنوانی، اقربا پروری اور خوشامد – ہمارے درمیان ہیں، ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی قرارداد کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔ کانگریس ان تینوں برائیوں کی سب سے بڑی علامت ہے۔
“ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ایم ایل اے ہوں یا وزیر، ہر کوئی بے لگام ہے اور عوام کو تکلیف ہو رہی ہے۔ کانگریس نے راجستھان کے لوگوں کو ڈاکوو¿ں، فسادیوں، ظالموں اور مجرموں کے حوالے کر دیا ہے۔وزیر اعظم نے راجستھان میں امن و امان کی صورتحال پر بھی کانگریس کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس کے وزراءکو بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ مظالم کرنے والوں کے ساتھ کھڑے دیکھا گیا ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بی جے پی کی ترجیح خواتین کی بہبود اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حمایت کی وجہ سے راجستھان میں سماج دشمن طاقتوں کے حوصلے بلند ہیں۔
Comments are closed.