راجوری:حدمتارکہ پر پھر آتشی گولہ باری

سرینگر/۷ فروری/راجوری میں ایک بارپھر لائن آف کنٹرول پر آر پار افواج نے ایک دوسرے پر اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے جس کے نتیجے میں طرفین کے مابین شدید نوعیت کی گولی باری کئی گھنٹوں تک جاری رہی۔

جموں صوبے کے مختلف علاقوں میںحد متارکہ اور ہند پاک بین الاقوامی سرحدوں کی صورتحال بدستورانتہائی کشیدہ ہے ۔گزشتہ کئی ہفتوں سے بین الاقوامی سرحد کے کئی سیکٹروں کے ساتھ حد متارکہ کے مختلف مقامات پر بھی آر پار آگ و آہن کا تبادلہ انتہائی شدت کے ساتھ جاری ہے جس کے نتیجے میں سرحد کے دونوں جانب جانی اور مالی نقصان ہوا۔

اب یہ سلسلہ بین الاقوامی سرحدوں سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر منتقل ہوگیا ہے جس کے چلتے راجوری کے تارکنڈی اور منجا کوٹ سیکٹروں میں گولی باری کاتازہ سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔دفاعی ذرائع نے بتایا کہ منگل شام دیر گئے ان علاقوں میںطرفین کے درمیان خوفناک گولی باری ہوئی جس کے دوران دونوں ملکوں کی افواج نے ایک دوسرے پر خودکار ہتھےاروںسے فائرنگ کی جبکہ اس بےچ اعصاب شکن دھماکوں کے نتےجے میں سرحدی علاقے لرز اٹھے ۔

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے کنٹرول لائن کے پرفوج کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولی باری کی جس کا فوج کی طرف سے زوردار جواب دیا گیا۔کے ایم ا ین کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گولہ باری بغیر کسی اشتعال کے شروع کی گئی ہلکے اور خود کار ہتھیاروں کے استعمال کے ساتھ ساتھ زوردار مارٹر شیلنگ بھی کی گئی، تاہم کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کشیدہ صورتحال کی وجہ سے جموں کے سرحدی علاقوں میں خوف وہراس کا ماحول ہے اور متعدد دیہات سے لوگوں کی بڑے پیمانے پر محفوظ مقامات کی طرف نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔اب تک جموں میںہند پاک بین الاقوامی سرحد پر واقع درجنوں بستیوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ گھر بار چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔واضح رہے کہ رواں برس کے دوران اب تک کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر آر پار گولی باری میں10فورسز اہلکار اور8عام شہری ہلاک اور 75افراد زخمی ہوئے۔

Comments are closed.