برہان کے قریبی ساتھی سبزار احمد بٹ ساتھی سمیت جاں بحق

سری نگر۔ نیا پوسٹر بوائے سبزار احمد بٹ ایک ساتھی سمیت ترال میں انکاونٹر کے دوران فورسز کے ہاتھوں جاں بحق ہوئے۔ سبزار کوعسکری تنظیم حزب المجاہدین نے برہان وانی کی موت کے بعد نیا کمانڈر مقرر کیا تھا۔ جمعہ کی صبح جنوبی کشمیر کے ترال میں ایک گھنٹے تک جاری تصادم میں سبزار سمیت دو جنگجووں جاں بحق ہوئے۔ تیسرے جنگجو کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترال میں جیسے ہی سبزار کے جاں بحق ہونے کی خبر آئی۔تو اننت ناگ ضلع کے پانچ مختلف علاقوں میں فوج پر پتھر بازی کی خبریں آنے لگیں۔ برہان وانی اور سبزار بٹ دونوں ہی ترال سے تعلق رکھتے تھے۔

Comments are closed.