ڈوڈہ میں سڑک حادثہ 2 افراد جاں بحق
جموں،05نومبر
جموں وکشمیر کے ڈوڈہ ضلع کے جگوٹ علاقے میں ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ دو دیگر زخمی ہوئے۔
اطلاعات کے مطابق سنیچر کی شام کو جگوٹ ڈوڈہ کے نزدیک ایک گاڑی حادثے کا شکار ہوئی جس وجہ سے اس میں سوار چار افراد زخمی ہوئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم ڈاکٹروں نے دو کو مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت رنجیت پریہار ولد شادی لال ساکن گوالٹ اور ساہل رالوال ولد دھرم سنگھ کے بطور کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔
Comments are closed.