قاضی گنڈ حادثے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی

سرینگر،24اکتوبر

جنوبی کشمیر کے کوری گام قاضی گنڈ علاقے میں پولیس گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں پانچ اہلکار شدید طورپر زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ منگل کی سہ پہر کو کوری گام قاضی گنڈ علاقے میں پولیس گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر سڑک پر الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار پانچ اہلکار زخمی ہوئے۔

انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو طبی امداد کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے دو کو گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ ریفر کیا گیا۔پولیس نے حادثے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔یو این آئی

Comments are closed.