تین برسوں میں 280 نوجوان عساکر بننے: حکومت

جموں: ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ ریاست میں گزشتہ تین برسوں میں 280 نوجوان جنگجوﺅں کے صفوں میں شامل ہوئے ہیں۔وزیراعلی محبوبہ مفتی نے نیشنل کانفرنس کے ممبراسمبلی محمد ساگر کے سوال کے جواب میں یہ معلومات دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ2015 میں 66، 2016 میں 88 اور2017 میں 126 نوجوان جنگجوﺅں کے صفوںمیں شامل ہوئے ہیں۔ایک اور دیگر سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ31 جنوری 2018 تک کے ریکارڈ کے مطابق2694 قیدی ریاست کی مختلف جیلوں میں مقید ہیں۔

ان میں 228 مرد اور آٹھ خواتین قیدی سزایافتہ ہیں جبکہ2156 مرد اور 88 خواتین زیرسماعت قیدی کے طور پر جیل میں بند ہیں۔ اس کے علاوہ213 مرد اور ایک عورت عام سلامتی ایکٹ کے تحت حراست کے طور پر جیل میں قید ہیں۔

وزارت داخلہ کی بھی ذمہ داری سنبھالنے والی محبوبہ مفتی نے کہا کہ کسی بھی تسلیم شدہ سیاسی پارٹی کا کوئی کارکن جیل میں نہیں ہے۔

Comments are closed.