صدر اسپتا ل میں فائرنگ ،پولیس اہلکار ازجان ،جنگجو قیدی فرار ،الرٹ جاری

سرینگر:صدر اسپتال سرینگر میں فائرنگ کے ایک واقعہ کے دوران پولیس کا ایک ہیڈ کانسٹیبل ازجان اور ایک زخمی ہوا جبکہ پاکستانی جنگجو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔فائرنگ کے واقعے کے بعد پورے علاقے کا محاصرہ کیا گیا اور حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل سرینگر سے کچھ قیدیوں کو معمول کی طبی’ چیک اپ ‘کے لئے صدر اسپتال لایا گیا ،جہاں مذکورہ مفرور جنگجو قیدی نے یہاں پہلے موجود ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ،جسکے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک اہلکار ازجان ہوا ۔واقعہ کے فوراً بعد الرٹ جاری کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق سینٹرل جیل سرینگر سے کچھ قیدیوں کو صدر اسپتال لایا گیا ،جہاں ایک جنگجو قیدی نے یہاں پہلے سے موجود ساتھیوں کی مدد سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے ۔فائرنگ کے واقعہ کے دوران پاکستانی جنگجو قیدی ساتھیوں سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوا ۔بتایا جاتا ہے کہ مفرور پاکستانی جنگجو قید ی کی شناخت ناوید جھٹ کے بطور ہوئی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ2014میں پلوامہ سے گرفتار کئے گئے نوید جھٹ عرف ابو حمزہ کو سینٹرل جیل سرینگر سے معمول کا طبی چیک اپ کےلئے صدر اسپتال لایا گیا تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ اسپتال کے اندر موجود جنگجو ﺅں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور ناوید کو لیکر فرار ہوئے ۔

فائرنگ کے اس واقعہ میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک ہیڈ کانسٹیبل ہلاک ہوا۔واقعہ کے فوراً بعد ایس اوجی اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پر علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی ۔

ایس ایس پی سرینگر امتیاز اسماعیل پرے نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نا وید کو میڈیکل چیک اپ کےلئے سینٹرل جیل سرینگر سے صدر اسپتال سرینگر لایا گیا تھا ،جہاں اِس نے پولیس پارٹی کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور اسی اثناءمیں دو مسلح افراد یہاں نمودار ہوئے ،جنہوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی ۔فائرنگ کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوئے ۔

ڈی آئی جی وسطی کشمیر غلام احمد بٹ نے بتایا کہ حملہ آﺅ روں نے رائفل نہیں چھینی گئی ،لیکن باہر سے آئے ہوئے مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں ہیڈ کانسٹیبل مشتا احمد ازجان اور ایک اہلکار زخمی ہوا۔

انہوں نے الرٹ جاری کیا گیا جبکہ سرینگر سمیت وادی بھر میں ایڈ وائزی بھی جاری کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ناوید نامی جنگجو لشکر طیبہ کے کمانڈر ابو قاسم کا قریبی ساتھی تھا ۔ابو قاسم 2015میں ایک معرکہ آرائی کے دوران ازجان ہوا تھا ۔

Comments are closed.