پیر کی گلی کے مقام پر تازہ برفباری ، مغل شاہراہ ٹریفک کیلئے بند
تازہ برفباری کے بعد تاریخی مغل شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کیا گیا
حکام نے بتایا کہ ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ پرجاری برف باری کے باعث ٹریفک کی نقل وحمل کو عارضی طورپر بند کردیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ مغل شاہراہ پر پیر کی گلی کے مقام پر بھی درمیانی شب برف باری کا سلسلہ شروع ہوا جس وجہ سے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شاہراہ پر پھسلن کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت روک دی گئی ہے۔
Comments are closed.