روزگار پیدا کرنا نئی بلندیوں پر، ہنرمندی کی ترقی سے نوجوانوں کو عالمی مواقع ملے: وزیر اعظم مودی
نئی دہلی، 12 اکتوبر
وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کہا کہ ہندوستان میں روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا عمل اس وقت نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے اور بے روزگاری کی شرح چھ برسوں میں سب سے کم سطح پر ہے۔
مودی نے کہا کہ حکومت ملک میں ہنرمندی کی ترقی کو بڑھا کر عالمی سطح پر ہمارے نوجوانوں کے لیے مواقع بڑھانے میں مصروف ہے۔وزیر اعظم نے کہا، "جیسے جیسے ہندوستان کی معیشت پھیل رہی ہے، آپ جیسے نوجوانوں کے لیے نئے امکانات پیدا ہو رہے ہیں۔ ایک حالیہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان میں روزگار کی تخلیق ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے۔
مودی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کوشل کانووکیشن تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے دیہی اور شہری دونوں علاقوں میں بے روزگاری تیزی سے کم ہو رہی ہے۔ جس کا مطلب ہے کہ ترقی کے ثمرات گاو¿ں اور شہروں دونوں تک یکساں طور پر پہنچ رہے ہیں۔ دونوں جگہوں پر نئے مواقع بھی یکساں طور پر بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ہندوستان کی مزدور آبادی میں خواتین کی شرکت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے اسے خواتین کو بااختیار بنانے کی اسکیموں اور مہموں کا اثر بتایا ہے۔
ہنرمندی کی ترقی کی وزارت کے زیراہتمام منعقدہ یہ پروگرام ہنر مندی کی ترقی سے متعلق اداروں کی مشترکہ تقریب تھی۔ مسٹر مودی نے اسے ایک قابل ستائش اقدام قرار دیا اور کہا کہ یہ آج کے ہندوستان کی ترجیحات کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس تقریب میں شرکت کرنے والے پورے ملک کے نوجوانوں کو نیک تمنائیں دیں۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان آنے والے برسوں میں دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معیشت بنا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پورا بھروسہ ہے کہ ہندوستان اگلے تین چار برسوں میں دنیا کی سب سے بڑی تین معیشتوں میں شامل ہو جائے گا۔ جس کی وجہ سے آپ (نوجوانوں) کے لیے نئے مواقع پیدا ہوں گے، آپ کو روزگار اور خود کے روزگار کے زیادہ مواقع ملیں گے
Comments are closed.