اننت ناگ اور بارہمولہ میں سڑک حادثات ڈاکٹر از جان، 12 دیگر زخمی
سرینگر، 11 اکتوبر
اننت ناگ میں ایک المناک سڑک حادثے میں ایک آیور ویدک ڈاکٹر کی موت جبکہ 7 دیگر زخمی ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ اننت ناگ میں دیسو سے وائلو کی طرف جا رہا ایک ٹاٹا سومو زیر نمبر JK03B – 1989 سڑک سے لڑھک کر ایک پل سے نیچے گر گیا۔انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ایک مسافر کی موت جبکہ 7 دیگر زخمی ہوگئے۔
متوفی کی شناخت مشتاق احمد شاپو ساکن زالن گام کوکرناگ کے بطور ہوئی ہے جو پیشے سے ایک آیور ویدک ڈاکٹر تھا۔ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور نزدیکی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔دریں اثنا پولیس کی ایک ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی ہے اور تفصیلات جمع کرنے میں جٹ گئی ہے۔
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن میں سڑک حادثہ، 5 مسافر زخمی۔ ادھر شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں بدھ کی صبح ایک گاڑی کے درخت سے ٹکرانے کے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پٹن کے ہامرے علاقے میں بدھ کی صبح ایک گاڑی زیر نمبر JK01U – 0100 ایک درخت کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5 مسافر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن پہنچایا گیا جہاں سے 4 مسافروں کو شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال سری نگر ریفر کیا گیا۔دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔یو این آئی
Comments are closed.