میکنکل ایملائیز فیڈریشن کا تعزیتی اجلاس منعقد
گلزار احمد خان کی اہلیہ کی وفات پر صدمے کا اظہار
سرینگر//میکنکل ایملائیز فیڈریشن کے سربراہ فاروق احمد خان نے گلزار احمد خان کی جواں سال اہلیہ کی وفات پہ گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں انجینئر کمپلکس راج باغ سرینگر میں ایک تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارات فاروق احمد خان نے کی۔ انہوں نے اس موقع پرلواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔ اجلاس میں ان کے علاوہ دیگر عہدیداران بشمول محمد شفیع اہنگر، طارق احمد خان، بلال احمد خان، محی الدین وانی اور حاجی نور محمد بٹ بھی موجود تھے۔ اس دوران مرحومہ کے حق میں دعاء مغفرت اور ایصال ثواب کے لئے دعا ء کی گئی۔ مرحومہ کی اجتماعی فاتحہ خوانی 7فروری بروز بدھوار ان کے آبائی مقبرہ پراج محمد صاب سراف کدل میں ابجام پائی گی۔
Comments are closed.