داچن کشتواڑ میں آگ کی واردات 74بھیڑ بکریاں جھلس کر ہلاک
سرینگر /28ستمبر /
جموں کے کشتواڑ ضلع میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں 74بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئی جس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا ۔
سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق کشتواڑ ضلع میں مویشیوں کے ایک گودام میں آگ لگنے سے 74 بکریاں اور بھیڑیں ہلاک ہو گئیں۔حکام نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ضلع کے دچن علاقے میں شیڈ میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہا کہ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ دیکھتے دیکھتے شیڈ مکمل طو رپر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہو گیا اورا س میں موجود 74 بھیڑیں اور بکریاں ہلاک ہو گئیں۔تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔
حکام نے بتایا کہ مویشیوں کا شیڈ لالہ چوپان کا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ آگ کی اس واردات میں لاکھوں روپے کا نقصان مالک کو اٹھانا پڑا ۔ پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.