کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان صحافی نیشنل ایوارڈ کیلئے منتخب
ایکسچینج فار میڈیا کی جانب سے نئی دلی میں ” جشن صحافت “ کی سالانہ تقریب 29ستمبر کو
سرینگر/26ستمبر/
نئی دہلی میں قائم ایکسچینج فار میڈیا براڈکاسٹنگ اینڈ میڈیا پروڈکیشن انڈسٹری کی جانب سے اردو صحافت میں کام کرنے والے نوجوان صحافیوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے کیلئے ”جشن صحافت “کے بینر تلے ایک تقریب کا انعقاد 29ستمبر کو ہور ہا ہے جس میں وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے چار نوجوان صحافیوں کا بہترین کارکردگی پر ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔
اس سالانہ پروگرام میں جن صحافیوں کا ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا ان میں انجمن اردو صحافت جموں و کشمیر کے 3 اراکین محمد اشرف (ای ٹی وی بھارت، جموں بیورو)، اعجاز احمد ڈار (روزنامہ تعمیل ارشاد کے ملٹی میڈیا ہیڈ)، ای ٹی وی بھارت کے نامہ نگار میر فرحت مقبول اور بشارت رشید (آن لائن ایڈیٹر سری نگر میل)شامل ہے جن کو اس تقریب میں 40انڈر 40میڈیا ایوارڈ سے نوازا جائے گا ۔ تقریب میں انجمن اردو صحافت کے تین اراکین کو ایوارڈ کیلئے نامز د کرنے پر انہیں انجمن اردو صحافت جموں کشمیر نے مبارک باد پیش کی ہے ۔
انجمن اردو صحافت جموں کشمیر نے ایک بیان میں اردو کے تین صحافیوں کو فائنل لسٹ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ یہ صحافی مستقبل میں بھی صحافتی اصولوں، اخلاقیات اور اقدار کی راہ پر گامزن ہوں گے۔انجمن اردو صحافت کے سربراہ حامد حمید، صدر ریاض احمد ملک، نائب صدر عشرت حسین بٹ ، جنرل سیکرٹری بلال فرقانی، چیف کارڈنیٹر فردوس الرحمن ڈار، چیف آرگنائزر شوکت ساحل کے علاوہ کور گروپ اور تمام ممبران نے مبارکباد پیش کی۔ واضح رہے کہ یہ تقریب 29 ستمبر 2023 کو بین الاقوامی مرکز، لودھی روڈ، دہلی میں دوپہر 12 بجے منعقد کی جا رہی ہے، جس میں 40 صحافیوں کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔
Comments are closed.