کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوگی :پاکستانی آرمی چیف
راولپنڈی: پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکتا اور تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انشاءاللہ کامیاب ہوگی۔
پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم یکجہتی کشمیر پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام عالمی برادری کے جاگنے کا انتظار کررہے ہیں اور اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق استصواب رائے کے تحت اپنے مستقبل کا حل چاہتے ہیں۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بھارتی فوج کا جبر کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو نہیں کچل سکتا اور تمام تر مشکلات کے باوجود کشمیریوں کی جدوجہد آزادی انشاءاللہ کامیاب ہوگی۔
Comments are closed.