پاکستان کو جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی بڑی قیمت چکانی پڑے گی :ہنس راج ائر
مرکزی وزیر ہنس راج ائر نے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور ماٹر شلنگ میں چار فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعہ کی مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کو اِس کی قیمت چکانی پڑے گی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر متواتر بنیادوں پر خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جبکہ اس سال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں زیاد ہ رہیں ۔
ان کا کہناتھا اتوار کو پاکستان نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور پاکستان کی کارروائی کو ہر گز نہیں بخشے گے۔انہوں نے اِن خیالات کا اظہار پارلیمنٹ میں جاری بجٹ اجلاس کے موقعے پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کیا۔
مرکزی وزیر ہنس راج ائر نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پاکستان کے احمقانہ رویہ کی عکاسی کرتا ہے اور بڑی قیمت چکانے پڑے گی ۔ واضح رہے کہ اتوار کی شب کو پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک افسر سمیت چار ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے تھے ۔
مہلوکین میں 23سالہ کپٹن کپل کنڈو ساکنہ ہریانہ ،27سالہ رام اوتار ساکنہ مدیہ پردیش،23سالہ سبہم سنگھ ساکنہ کٹھوعہ اور 43سالہ ہر ویندر روشن لال ساکنہ سانبا شامل ہے ۔دریں اثناءبھارتی فوج کے نائب سربراہ سارتھ چند نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج سرحدوں پر جنگجوﺅں کودراندازی کی کوششوں میں مدد کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ایک خبررساں ایجنسی کے مطابق انہوں نے کہاکہ ’ہماری کارروائی خود بولے گی‘۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے کہاکہ بھارتی فوج پاکستان کی گولہ باری کا دندان شکن طریقہ پر جواب دے رہی ہے۔
Comments are closed.