بجٹ اجلاس :سرحدی کشیدگی اور ہلاکتیں ،اسمبلی میں ہنگامہ ،کارروائی ملتوی
جموں :قانون ساز اسمبلی میں پیر کے روز سرحدی کشیدگی اور ہلاکتوں پر اپوزیشن نے سرکار کو گھیرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کیا اور نعرہ بازی کی ،جسکے بعد اسپیکر نے10منٹ کےلئے کارروائی ملتوی کی ۔نمائندے کے مطابق جونہی پیر کے روز ایوان ِ اسمبلی میں وقفہ صفر کی کارروائی شروع ہوئی ،تو اپوزیشن ممبر اسمبلی دیویندر سنگھ رانا نے ایوان ِ چاہ میں چھلانگ لگادی اور لائن آف کنٹرول پر ہوئی ہلاکتوں پر احتجاج کیا ۔
اس دوران ممبر اسمبلی پہلگام میں الطام احمد کلو نے بتایا کہ فوج کی فائرنگ سے کولگام میں ایک نوجوان زخمی ہوا ہے۔اپوزیشن ممبران نے ’مودی سرکار ہائی ہائی ،پی ڈی پی ۔بی جے پی سرکار ہائی ہائی ،آر ایس ایس سرکار ہائی ہائی ‘ کے نعرے لگائے ۔
ممبر اسمبلی خانیار علی محمد ساگر نے کہا کہ لاشوں پر سیاست کرنا بند کر دو ۔ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبران نے پاکستان کے خلاف نعرہ بازی کی ۔حزب اختلاف اور حزب اقتدار کے درمیان سرحدی کشیدگی اور ہلاکتوں پر زبردست گرما گرمی ،تلخ کلامی اور نوک جھونک ہوئی ۔ اسمبلی میں ہنگامہ کو دیکھتے ہوئے ا سپیکر کویندر گپتانے کارروائی 10منٹوں کیلئے ملتوی کی۔
Comments are closed.