گولی باری میں فوجی اہلکاروںکے ازجان ہونے سے محبوبہ مفتی افسردہ

سری نگر: جموں و کشمیر کی وزیراعلی محبوبہ مفتی نے لائن آف کنٹرول پر آتشی گولہ باری کے نتیجے میں فوجی اہلکاروں کے ازجان ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ۔راجوری میں لائن آف کنٹرول پر گزشتہ شب ہند پاک کی افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ،جس میں ایک افسر سمیت4فوجی اہلکار ازجان ہوئے ۔

وزیر اعلیٰ نے سرحدی کشیدگی وتناﺅ پر اظہار ِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں فوجی اہلکاروں کے ازجان ہونے پر کافی افسوس ہے ۔ محبوبہ مفتی نے ایک ٹوئیٹ میں کہا راجوری میں لائن آف کنٹرول پر کل شام فائرنگ میں تین جوانوں کے ازجان ہونے اور دو دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ سے بہت دکھی ہوں۔ متاثرہ کنبوں کے تئیں افسوس کا اظہار۔

پاکستانی فوج کی جانب سے راجوری میں لائن آف کنٹرو ل پر کی گئی فائرنگ میں ایک کیپٹن سمیت چار اہلکار ازجان ہوگئے تھے۔

Comments are closed.