وقف املاک کا استعمال کرنے والے دکاندار وقف کو چلائیں: ڈاکٹر درخشاں اندرابی

سرینگر،

جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے وقف املاک کا استعمال کرنے والے دکانداروں سے کہا کہ وہ وقف سے گھر چلائیں اور دکانوں کا کرایہ ادا کرکے وقف کو چلائیں انہوں نے کہا کہ ان ان دکانداروں کو کبھی تنگی محسوس ہوگی تو وہ وقف کے ساتھ بات کرکے مسئلے کو حل کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لالچوک میں دو ہزار روپیہ فی دکان کرایہ زیادہ نہیں ہے۔

موصوف چیئر پرسن نے ان باتوں کا اظہار منگل کو اوقاف مارکیٹ لالچوک کا دورہ کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا: ‘یہ ہمارے کشمیر کا تاریخی مارکیٹ ہے کووڈ کی وجہ سے اور یہاں ہڑتالوں کی بھر مار بھی ہوتی تھی، کی وجہ سے ہم یہاں نہیں آسکے’۔

ان کا کہنا تھا: آج ہم یہاں آئے تاکہ یہ دیکھ سکیں کہ مارکیٹ اور اوقاف کی کیا حالت ہے کہیں اوقاف کی حالت پریشان کن مت ہے’۔

ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ اوقاف مارکیٹ ہی ہمارا مرکز ہے اور اگر اس مارکیٹ کے دکاندار کرایہ نہیں دیں گے تو وقف کیسے چلے گا۔

انہوں نے کہا: ‘بہت سارے دکانداروں نے کرایہ ادا کیا ہے تاہم ابھی کافی دکاندار ایسے بھی ہیں جن کا کرایہ بقایا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر دکانداروں کو کبھی تنگی محسوس ہوگی تو وہ وقف کے ساتھ بات چیت کرکے اپنے مسئلے حل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کریہ زیادہ نہیں ہے لالچوک میں ایک دکان کا دو ہزار روپیے کرایہ زیادہ نہیں ہے۔موصوفہ نے کہا کہ دکانداروں کو چاہئے کہ وہ گھر چلانے کے ساتھ ساتھ کرایہ ادا کرکے وقف کو بھی چلائیں۔ انہوں نے کہا: ‘دکاندار وقف دکانوں سے اپنے گھر چلارہے ہیں اور ان کو چاہئے کہ وہ کرایہ ادا کرکے وقف کو چلائیں’۔

یو این آئی

Comments are closed.