کولگام میں مظاہرین پر فائرنگ، ایک نوجوان زخمی
کولگام :جنوبی ضلع کو لگام میں پیر کی صبح اُس وقت صورتحال کشیدہ ہوئی ہاورہ۔مش پورہ گاﺅں میں فورسز نے مظاہرین پر بندوقوں کے دھانے کھولے ،جسکے نتیجے میں ایک نوجوان گولی لگنے سے زخمی ہوا ۔ابتدائی تفصیلات کے مطابق کیموہ کولگام تحصیل میں فوج کی ایک پارٹی گشت کررہی تھی ،جس پر مظاہرین نے پتھراﺅ کیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے مشتعل مظاہرین کو تتربتر کرنے کےلئے گولی چلائی جسکے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا ۔ زخمی نوجوان کی شناخت عارف احمد لون ولد عبدالرشید لون ساکنہ آورہ کے نام سے ہوئی ہے۔
زخمی نوجوان کو فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر سب ضلع اسپتال یموہ پہنچایا گیا جہاںسے اُسے ضلع اسپتال اننت ناگ منتقل کیاگیا۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ نوجوان کے منہ میں گولی لگی ہے۔ مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ فوج نے مکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور شہریوں کی مارپیٹ کی۔
ایک خاتون رینہ کی مارپیٹ کی گئی اوراسے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اس دوران سرینگر میںفوجی ترجمان نے کہاکہ وہ واقعہ کی نسبت تفصیلات حاصل کررہے ہیں۔
Comments are closed.