پونچھ میں کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش ناکام، 2 ملی ٹنٹ مارے گئے:فوج

سری نگر، 06 ستمبر

فوج نے بدھ کے روز کہا کہ اس نے پونچھ ضلع کے منڈی علاقے میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو ملی ٹنٹون کو مار گرایا حالانکہ تلاشی آپریشن جاری ہے۔

جموں میں مقیم دفاعی ترجمان نے کہا کہ منڈی علاقے میں کل رات دیر گئے دو ملی ٹنٹوں کو لائن آف کنٹرول کو عبور کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج اور پولیس نے ملی ٹنٹوں کو روکنے کے لیے فوری طور پر مشترکہ آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک ملی ٹنٹ کی نعش بمعہ وار لائک سٹور برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دوسرے کی لاش کی برآمدگی کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

Comments are closed.