بارہمولہ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر لاپتہ ،تلاش کیلئے عوام سے مدد طلب

سرینگر /27اگست /

بارہمولہ میں پولیس نے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر (اے ای ای) گرمیت سنگھ کے لاپتہ کیس کی تحقیقات کیلئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ کی قیادت میں ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی ہے ۔

بارہمولہ پولیس نے کسی بھی ممکنہ سراغ کو بے نقاب کرنے کیلئے ایس ڈی آر ایف، ڈاگ اسکواڈ، ڈرون سرویلنس پر مشتمل ایک جامع تلاشی مہم بھی شروع کی ہے جس پر بارہمولہ پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ اے ای ای گرمیت سنگھ کو تلاش کرنے میں ہر ممکن تعاون اور مدد کریں۔

اس کی گمشدگی کے بارے میں معلومات کے لیے آپ بارہمولہ پولیس کے درج ذیل موبائل نمبروں پر یعنی ڈی وائی ایس پی ہیڈکوارٹر بارہمولہ سے 9596767703 ، ایس ایچ او تھانہ بارہمولہ 9596767710 ، پی سی آر بارہمولہ س 9596767768 پر یا 112 پر پی سی آر کشمیر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Comments are closed.