شمالی ریلوئے بانہال سے کھاری اسٹیشن تک کامیاب ٹرائل چلائی

کشمیر وادی کو ریلوئے لائن کے ذریعے ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے کیلئے شمالی ریلوئے کی کوششیں جاری ہے ۔ ادھم پور ،سرینگر بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کے 111 کلومیٹر طویل کٹرا بانہال سیکشن پر بانہال ریلوے اسٹیشن کو رام بن ضلع کے کھاری ریلوے اسٹیشن سے جوڑنے والی 8.6 کلومیٹر لمبی ٹرین ٹنل T-74پر پہلا ٹرائل چلایا گیا۔

معلوم ہو اہے کہ اس سکشن پر کامیابی سے آزمائشی ٹرائل چلائی گئی اور اس مرحلہ پر جلد ہی ریل سروس بحال کر دی جائے گی ۔

شمالی ریلوئے کے ایک سنیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کٹرا بانہال سیکشن پر بانہال اور کھاری ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین سروس جلد ہی شروع ہونے کی امید ہے کیونکہ ٹریک اور ریلوے اسٹیشن کھاری پر تمام کام مکمل ہو چکے ہیں اور ایک ٹرائل بھی کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کام مکمل کیا جا چکا ہے اور ہم امید کرتے ہیں اس سکشن پر جلد ہی ریلوئے سروس شروع کی جائے گی جس کے بعد جو باقی پڑا ہوا ہے اس پر بھی ریل سروس شروع کرکے جلد ہی اس کو ہری جھنڈی دکھائی جائے گی ۔

Comments are closed.