اے ڈی سی دفتر کی اونتی پورہ میں تعیناتی اور ایس ڈی ایم کا تبادلہ ترال میں احتجاجی ہڑتال اور مظاہرؤں کے بعد ایس ڈی ایم واپس اپنی جگہ تعینات

سرینگر / 26مئی /سی این آئی

ے ڈی سے دفتر کی اونتی پورہ میں تعیناتی کے خلاف جنوبی قصبہ ترال میں جمعہ کو مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں تمام کاروباری و تجارتی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔ اسی دوران مقامی ٹریڈ فیڈریشن نے واضح کیا ہے کہ جب تک نہ اے ڈی سی کو ترال میں تعینات کیا جائے گا تب تک قصبہ میں ہڑتال جاری و ساری رہیگی ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کو نمائندے بشارت رشید نے ترال سے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ اے ڈی سی پوسٹ کو جنوبی قصبہ اونتی پورہ میں تعینات کرنے کیلئے خلاف قصبہ ترال میں مقامی ٹریڈ فیڈریشن اور سول سوسائٹی کی کال پر جمعہ کو مکمل ہڑتال رہی جس کے نتیجے میں قصبے میں تمام تجارتی و کارو باری سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئی ۔ نمائندے کے مطابق مقامی ٹریڈ فیڈریشن اور سیول سوسائٹی ممبران نے اونتی پورہ میں اے ڈی سی پوسٹ کی تعیناتی کو قصبہ ترال سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کے مترادف قرار دیتے ہوئے بتایا کہ اس پوسٹ کو قصبہ ترال میں قائم کیا جانا تھا تاہم اونتی پورہ میں اس کو قائم کر نا ان کے ساتھ سراسر نا انصافی ہے ۔ نمائندے کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ جب تک نہ اس پوسٹ کو ترال میں قائم کیا جائے گا تب تک قصبہ میں ہمہ گیر ہڑتال جاری رہیگی جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل آج یعنی سنیچروار کو ہونے والی ایک میٹنگ میں مرتب دیا جائے گا ۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ قصبے کے لوگوں نے ایس ڈی ایم ترال ریا ض احمد ملک کے تبادلہ کے خلاف بھی احتجاج کیا تھا جس کے بعد انتظامیہ نے ریاض احمد ملک کو دوبارہ اپنی جگہ پر فائض رکھنے کیلئے احکامات صادر کئے ۔

Comments are closed.