شوپیان میںمسلسل 11ویں روز شہری ہلاکتوں پر ہڑتال
شوپیان:شوپیان میں مسلسل11روز بھی شہری ہلاکتوں کے خلاف ہڑتال سے معمولات زندگی مفلوج ہو کر رہ گئے ۔قصبہ بھر میں دکانیں ،کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں سے ٹریفک مکمل طور پر غائب رہا ۔
گوکہ کسی مزاحمتی یا عسکری تنظیم نے شوپیان میں ہڑتال کی کال نہیں دی تھی ،تاہم اسکے باوجود لوگوں نے ازخود شہری ہلاکتوں کے خلاف مسلسل 11ویں روز ہڑتال کی اور اپنا احتجاج درج کرایا ۔ گزشتہ ایک ہفتے مختلف واقعات میں پانچ شہری جاں بحق ہوئے ،جن میں ایک کمسن لڑکا بھی شامل ہے ۔
Comments are closed.