ریچھ کے حملے میں زخمی ہوا شہری ہسپتال میں دم توڑ گیا
سرینگر، 11 اگست
ضلع بانڈی پورہ میں دو ہفتے قبل ریچھ کے حملے میں زخمی شہری جمعے کے روز ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
اطلاعات کے مطابق 50سالہ غلام محمد ونی ولد مرحوم غلام حسن وانی پر 29جولائی کے روز ریچھ نے ارن بانڈی پورہ کے مقام پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی مرہم پٹی کے بعد غلام محمد وانی کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا گیا تاہم دو ہفتے تک موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد معمر شہری جمعے کے روز زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا۔
بتادیں کہ وادی کے اطراف واکناف میں جنگلی جانوروں کی جانب سے رہائشی بستیوں میں نمودار ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سرسبز سونے کو تہیہ تیغ کرنے کے باعث ہی جنگلی جانور نشیبی علاقوں کی اور رخ کرنے پر مجبور ہو گئے ہیںیو این آئی
Comments are closed.