امسال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

سری نگر، ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد کا کہنا ہے کہ امسال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائےگی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے۔

انہوں نے عام شہریوں کو اس تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔

موصوف ضلع مجسٹریٹ نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ‘اس سال یوم آزادی کی سب سے بڑی تقریب بخشی اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم لہرائیں گے’۔

ان کا کہنا: ‘اس تقریب میں جہاں فورسز اور اسکولی بچوں کے کنٹنجنٹ حصہ لیں گے وہیں عام شہری بھی شمولیت کریں گے’۔

انہوں نے لوگوں سے اس تقریب میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔
گھنٹہ گھر کا کام مکمل ہونے کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں اعجاز اسد نے کہا: ‘آپ خود جا کر دیکھیں، 15اگست سے قبل اس کا کام مکمل کیا جائے گا’۔

یو این آئی

Comments are closed.