نالہ ماﺅرمیں ہزاروں ٹروٹ مچھلےاںمردہ پائی گئیں

لنگےٹ/02فروری /نالہ ماﺅرمیں ذہریلی کیمیات ڈالنے کی حرکت کے نتیجے میں ہزاروں ٹروٹ مچھلےاں موت کے آغوش مےں چلی گئیںجبکہ نالہ کے پانی مےں زہرےلی کےمےات مو جود ہو نے کی خبر پھےلتے ہی ماﺅر سے لے کر پہرﺅ تک ہزاروں لوگوں مےں تشوےش لاحق ہو گئی جس کے چلتے لوگوں نے اس نالے کا پانی کسی بھی استعمال کے لئے ترک کےا ۔ادھر چےف انجےنئر پی اےچ ای کشمیرنے کہا کہ پانی کا ٹےسٹ کرانے کےلئے سرےنگر سے ماہرےن کی ٹےم روانہ کردی گئی ہے جو پانی کا ٹےسٹ کرکے ہزاروں مچھلےوں کے مر جانے کی و جوہات کا پتہ لگائے گی۔ادھر اےس اےس پی ہندوارہ نے نالہ ماور مےںنا معلوم افراد کی طرف سے زہرےلی کےمےات پھےنکنے کی تصدےق کر تے ہو ئے کہا کہ عوام کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہےں ہے۔ادھر صو بائی کمشنر کشمےر نے بھی پانی کا ٹےسٹ کر نے کے لئے علاقہ مےں ٹےم روانہ کر نے کی تصدےق کی۔کشمےر نےوز سروس کے مطابق شمالی کشمےر کے لنگےٹ علاقہ مےں اس وقت تشوےش کی لہر دوڈ گئی جب لوگوں کو اس بات کا علم ہوا ہے کہ کچھ شر پسند عناصر نے نالہ ماور مےں زہےلی کےمےات ڈالی ہے جس کے نتےجے مےں لگ بھگ14000مچھلےاں موت کے آغوش مےں چلی گئی ۔معلوم ہوا ہے کہ سےنکڑوں مچھلےوں کو بے ہو ش پاکر محکمہ فشرےز نے ہندوارہ پولےس کو اےک تحرےری در خواست دی جس کے بعد پو لےس نے معاملے کا نو ٹس لےتے ہو ئے علاقے مےں اےک ٹےم روانہ کی ۔ادھر مچھلےوں کے بے ہوش ہو نے کے بعد علاقے مےں ےہ خبر آگ کی طرح پھےل گئی کہ پانی مےں زہرےلی شئے مو جود ہے جس کے بعد لوگوں نے اپنے اپنے رشتہ داروں کو خبر دار کےا کہ نالہ ماور کا پانی پےنے کے لئے استعمال نہ کرےں اور لوگوں نے صبح سوےرے حاصل شدہ پانی اپنے بر تنوں سے باہر پھےنکا۔اےڈشنل ڈائرےکٹر فشرےز شوکت احمد نے پولےس اور سول انتظامےہ کے کچھ افسران کے ساتھ علاقے کا دورہ کر نے کے بعد بتاےا کہ کچھ نا معلوم افراد نے نالہ ماور مےں زہرےلی کمےکل پھےنکا اور ےہی پانی کٹلری مےں قائم فشرےز فارم مےں جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مےمےات اتنے زہرےلے تھے کہ کچھ ہی منٹوں مےں 14ہزار کے لگ بھگ ٹروٹ مچھلےاں موت کے آغوش مےں چلی گئی ۔کے اےن اےس نے اس حوالے سے جب پی اےچ ای چےف انجےنئر سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ معاملے کا پتہ چلتے ہی ہم نے علاقہ مےں ماہرےن کی اےک ٹےم روانہ کی جو پانی کا ٹےسٹ کر کے رپورٹ جمع کرےں گے اور مچھلےوں کے مر جانے کے وجوہات کا پتہ لگائے گی ۔ ۔ادھر اےس اےس پی ہندوارہ غلام جےلانی وانی نے کہا کہ لوگوں کو گھبرانے کی ضرورت نہےں ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ نا معلوم عناصر نے نالہ ماور مےں زہرےلی کےمےات ڈالی ہے جس کے نتےجے مےں سےنکڑوں مچھلےاں ہلاک ہو ئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پولےس نے معاملے کی تحقےقات کا آغا ز کر دےا ہے اور زہرےلی کےمےات نالے مےں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل مےں لائی جائے گی ۔انتظامےہ نے لوگوں سے کہا کہ اھتےاط کے طور پر نالہ کا پانی صاف ہو نے تک پانی کا استعمال نہ کےا جائے اور اسی طرح شر ہامہ ،پہرو پےٹھ اور پنڈتپورہ لفٹ پمپوں سے پانی حاصل کر نے والے لوگ اھتےاطی طور پر پانی کا استعمال نہ کرےں ۔

Comments are closed.